کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے کس ادارے کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کر لیا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) نے این ٹی ڈی سی کو AA+ اور A1+ ریٹنگ تفویض کر دی۔ تر جما ن کے مطابق ریٹنگ ایجنسی نے این ٹی ڈی سی مستحکم آؤٹ لْک (Outlook) کی پیش گوئی بھی کی۔ یہ ریٹنگ این ٹی ڈی سی کی پاور سیکٹر میں سٹریٹجک اہمیت کی عکاس ہے

این ٹی ڈی سی کے ٹرانسمیشن لاسز عالمی طور پر قبول شدہ پیرامیٹرز کیساتھ ہم آہنگ ہیں،درجہ بندی میں این ٹی ڈی سی کے 31 منصوبوں کی تکمیل کا بھی اہم کردار ہے، این ٹی ڈی سی کی پوزیشن مضبوط رہی، مستقبل کے منصوبوں کی موثر مینجمنٹ، ERP سسٹم کا نفاذ اور فنانشل پروفائل میں مستقل مزاجی درجہ بندی کے حصول میں اہم رہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.