کسی کا کیا اعتبار:

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں مبینہ طور پر مریضہ سے غلط حرکات کی گئیں اور اسے گندی خواہشات کا نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق مریضہ سے غلط کاری کی کوشش پر نجی اسپتال کے ایک ملازم کے

خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے مریضہ کی غیر اخلاقی تصاویر بنائیں اور غلط کام کرنے کی کوشش کی۔مریضہ کی بہن کے موقع پر پہنچنے پر ملزم اسپتال سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مریضہ کو بلڈپریشر کم ہونے پر نجی اسپتال لایا گیا تھا۔ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپےمارے جارہے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.