کس بلڈ گروپ کے مرد وخواتین کو کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ کم سے کم ہوتا ہے ؟ ایک تحقیق کے حیران کن نتائج

روم(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے حوالے سے ہر روز نئی اور انوکھی رپورٹس سامنے آتی ہیں ، حال ہی میں یورپ میں سائنسدانوں نے نئی اپنی ایک تحقیق میں کورونا وائرس اور خون کے گروپ میں حیران کن تعلق کا انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس تحقیق کے نتائج میں

سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جن لوگوں کے خون کا گروپ ’او‘ ہے ، ان کو کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے اور ایسے لوگوں کو اگر وائرس لاحق ہو جائے تو اس کی علامات بھی بہت مدھم رہتی ہیں۔ اس کے برعکس جن لوگوں کے خون کا گروپ ’اے‘ ہے انہیں کورونا وائرس سب سے زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ”اے بلڈ گروپ کے حامل لوگ سب سے زیادہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوتے ہیں اور ان میں علامات سنگین ہونے کا خطرہ بھی سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ “یورپ کے ماہر ڈاکٹر پرمیشور ہری کا کہنا تھا کہ اس سے قبل چین اور دیگر کئی ممالک کے ماہرین بھی اپنی تحقیقات میں بلڈ گروپ کے متعلق یہی انکشاف کر چکے ہیں تاہم ان کی تحقیقات محدود پیمانے پر کی گئی تھیں۔ یورپی سائنسدانوں نے یہ تحقیق 20ہزار سے زائد مریضوں پر کی ہے جس کے نتائج میں پہلے کی جانے والی ان تحقیقات کے نتائج کی تصدیق ہوئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.