کس جماعت نے بازی جیت لی؟ نتائج آگئے

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں فتح اپنے نام کر لی ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 1988کے بعد کراچی کے حلقہ این اے 249میں کامیابی حاصل کرلی۔276 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی

اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 573 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پاک سرزمین پارٹی 9 ہزار227 اور تحریک انصاف نے 8 ہزار 922 ووٹ لیے ہیں۔غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے 7 ہزار 511ووٹ لیے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *