کس طرح سے عابد ملہی کو گرفتار کیا گیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) سانحہ موٹر وے کیس کے معاملے میں خالد بٹ نامی شہری نے کہا ہے کہ عابد ملہی کو سی آئی اے ماڈل ٹائون کی ٹیم نے پکڑا تھا اور میری ہی گاڑی میں مجرم کو تھانے پہنچایا گیا۔ مرکزی ملزم عابد ملہی کے گرفتار10رشتہ داروں کورہا کردیا گیا۔ رہا ہونے والوں میں

عابد ملہی کی والدہ، بہن اور دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ماہ سے سی آئی اے کی تحویل میں تھے ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر انہیں رہا کیا گیا ۔ دوسری طرف عابد ملہی کو تھانے اپنی گاڑی پر لیجانے والے خالد بٹ نامی شہری نے پولیس کے ہا تھو ں عا بد کی گرفتاری کی خبر کی تصدیق کر دی جبکہ عابد ملہی کے والد نے کہا تھا کہ عابد ملہی نے گرفتاری خود خالد بٹ کے ذریعے دی تھی۔خالد بٹ نے ایک ویڈیو بیا ن میں کہا ہے کہ عابد ملہی کی گرفتاری پولیس کی کاوشوں اور محنت کا نتیجہ ہے ۔ سی آئی اے ماڈل ٹائون کی ٹیم نے عابد ملہی کو گرفتار کیا ہے ۔سی آئی اے ماڈل ٹائون کی ٹیم ایک ماہ سے عابد ملہی کے سامنے والے گھر کی چھت پر جبکہ کچھ اہلکار گھر کے ساتھ فصلوں میں بھی موجود تھے ۔مجھے ڈی ایس پی کا فون آیا کہ پولیس نے عابد ملہی کو گرفتار کر لیا ہے آپ اپنی گاڑی لے کر پہنچیں۔ ۔لاہور پولیس والوں نے کہا ہمارے پاس گاڑی نہیں آپ اپنی گاڑی عابد کو تھانے پہنچا دیں،ملزم کو میں نے اپنی گاڑی میں تھانے پہنچایا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *