کس کس کی چھٹی ہونیوالی ہے ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔ نجی ٹی وی چینل کی ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا ہے،

جب کہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عمر ایوب خان سے وزارت توانائی کی ذمہ داریاں لے کر یہ وزارت حماد اظہر کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی گئی تھی، جب کہ شبلی فراز سے وزارت اطلاعات لے کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *