کشمالہ طارق کے خلاف بڑی کارروائی کی خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) معاون خصوصی وزیر اعلی ٰپنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے نشیمن پر اپنوں نے ہی بجلیاں گرادی ہیں، ن لیگ کی باقیات میں سے ایک خاتون کے پروٹوکول کی وجہ سے 4جانیں ضائع ہوگئیں،جن کی چھترول ہونی چاہئے وہ سرکاری پروٹوکول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

کشمالہ طارق کوعہدے سے ہٹانے کیلئے صدر پاکستان ریفرنس بھیجیں گے، کابینہ نے اس حوالے سے وزارت قانون کوہدایت جاری کردی ہیں۔لبرٹی مارکیٹ ٹریڈرز ایوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب اور قبل ازیں الحمرا میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے لاہور کو شہر ادب قرار دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا عمران خان گلے سڑے نظام کا آپریٹ کرنے میں مصروف ہیں اور جب آپریٹ ہوتا ہے تودرد بھی ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *