کل اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے ایک کتا ڈھونڈ دینے کی اپیل کی تو انہیں کیا جواب ملا ؟ جانیے

کراچی(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے ایک کتا تلاش کرنے میں مدد کرنے کو کہا لیکن ان کے مداحوں میں سے بعض نے اس درخواست کے جواب میں ہانیہ عامر کو ایسی پیشکش کر دی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ہانیہ عامر نے گزشتہ روز پھر ایک ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ میری پچھلی پوسٹ کے جواب میں لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ میں انہیں گود لے لوں۔اداکارہ ویڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ یہ آپ لوگ کیا کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کو گود لے لوں؟کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں انہیں کتا بنا کر رکھ لوں۔رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کے علاوہ ہانیہ عامر کے ان دنوں گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ مبینہ ریلیشن شپ کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔اداکار یاسر حسین نے بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عاصم اور ہانیہ کو تنگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اب جلد شادی کر لیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.