کل بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے آئے پرویز خٹک نے اپنے بیلٹ پیپر کے ساتھ کیا کر ڈالا ؟

نوشہرہ (ویب ڈیسک) کل بلدیاتی الیکشن کے دوران نوشہرہ میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے آبائی گاؤں مانگی شریف میں ووٹ ڈالا۔پرویز خٹک کی ووٹ کاسٹ کے دوران دلچسپ صورتحال سامنے آئی، جس کے بعد انہیں ووٹ کی پرچی دوبارہ وصول کرنی پڑگئی تفصیلات کے مطابق میئر نوشہرہ کی سیٹ پر

وزیر دفاع نے بیٹے کے مدِ مقابل بھتیجا کھڑا ہے، بیٹا پی ٹی آئی اور بھتیجا پی پی کی طرف سے امیدوار ہے۔پرویز خٹک نے ووٹ ڈالتے ہوئے بیٹے کے بجائے اُس کے مخالف یعنی اپنے بھتیجے کے نشان پر مہر لگادی۔وزیر دفاع کو اپنی غلطی کا جلد ہی اندازہ ہوگیا تو انہوں نے پریزائیڈنگ افسر سے دوبارہ پرچی وصول کر کے صحیح ووٹ کاسٹ کیا۔