کل رات کیا حالات پیش آئے ؟

لاہور(ویب ڈیسک) موٹر وے کیس کےمرکز ی ملزم عابدکی گرفتاری کے لیے سرچ ناکام ہوگئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ غلط اطلاع پر کیاگیا،دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہےکہ موٹروے کیس کی متاثرہ خاتون نے دونوں ملزمان عابد اور شفقت کو شناخت کرلیاہے۔ سی سی پی اولاہورعمرشیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس

کرتے ہوئے فیاض چوہان نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے دونوں ملزمان عابد اور شفقت کو پہچان لیا ہے، وقار الحسن کی گرفتاری سے ہی ملزم شفقت تک پہنچنا ممکن ہوا اور وقار الحسن کو مقامی لوگوں نے پولیس کے حوالے کیا، وقار نے سب کچھ بتایا کہ کون کون ملزم ہیں،دوسری جانب موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد10روزبعد بھی گرفتارنہ ہوسکاگزشتہ رات کے چھاپوں میں بھی ملزم بچ نکلا، رات گئے قصور میں سرچ کا کام کیا گیا اور 2 کلو میٹر پر پھیلے کھیتوں کو گھیرے میں لے کر تلاشی لی گئی تاہم مرکزی ملزم پھر بھی ہاتھ نہ آ سکا، پولیس یا سی ٹی ڈی نے سرچ ناکام ہونے کی وجہ نہیں بتائی،سرچ کے دوران کئی گھنٹے تک علاقے میں کرفیو کا سماں رہااور، گھر گھر تلاشی لی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد وہاں موجود ہی نہیں تھا سرچ کا کام غلط اطلاعات پر کیاگیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.