کل رات کیا واقعہ پیش آیا ؟

لندن (ویب ڈیسک) لندن میں 4 افراد نے نواز شریف سے ملنے کیلئے حسن نواز کے دفتر میں جبراً داخل ہونے کی کوشش کی اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہتے رہے کہ انہیں کوئی ضروری پیغام دیناہے، 4 میں سے 3 افراد نے ماسک اور ہوڈیز پہن کر اپنی شناخت چھپائی ہوئی تھی جبکہ چوتھا شخص

سوٹ پہنا ہوا تھا اور اس نے ماسک بھی نہیں لگارکھا تھا، سوٹ پہنے ہوئے شخص نے حسن نواز شریف سے داخلی دروازے پر کہاکہ انکی نوازشریف کیساتھ ملاقات طے ہے اور وہ انکے ساتھ ضروری معاملے پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں کوئی پیغام دینا ہے،دوسری جانب مریم نواز اور شہباز شریف نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔نمائندہ کےمطابق جب ان چاروں افراد کو کہاگیاکہ نواز شریف بلڈنگ کے اندر موجودنہیں ہیں توسوٹ میں ملبوس شخص نے کہاکہ وہ جانتا ہے نواز شریف اندر موجود ہیں اور اس نے اپائونٹمنٹ لے رکھا ہے،اس موقع پر ماسک لگائے تینوں افراد نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی،تاہم بلڈنگ کےاندر سے پی ایم ایل ن کے 4 کارکنان باہر آگئےاور ان نامعلوم افراد کو اندر آنے سے روکا۔ میڈیا کوجاری فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ناصر بٹ، حسن نواز اور دیگرافراد ان چاروں افراد سے بات کررہے ہیں جب ان سے شناخت ظاہر کرنے کیلئے کہاگیاتو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہاکہ وہ نواز شریف کو پیغام دینا چاہتے ہیں اور یہ پیغام ضروری نوعیت کا ہے، چاروں افراد جس کار میں آئے اس کا رجسٹریشن نمبر RE58NCJ تھا۔لندن پولیس کاکہناہےکہ ایک کرمنل کیس رجسٹر کرلیاگیاہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *