کل سیالکوٹ میں کیا واقعہ پیش آیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اتوار کی شام پاکستان میں ٹوئٹر پر زیرِ بحث رہیں اور اُن کا نام ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔رمضان بازار کے ایک دورے میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان پھلوں کے معیار پر بحث

و تکرار ہوتے ہوئے نظر آتی ہے۔ ایک اور ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان باقاعدہ ڈانٹنے کے انداز میں سونیا صدف کو کہتی ہیں کہ آپ کی حرکتیں ہی نہیں ہیں اے سی (اسسٹنٹ کمشنر) والی۔تقریباً 2 منٹ کی ان ویڈیوز کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے منقسم ہیں۔ زیادہ تر کا خیال ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا لہجہ اور طریقہ درست نہیں تھا جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے مطابق ‘افسر شاہی’ کے ساتھ ایسے ہی پیش آنا چاہیے۔دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے سیالکوٹ کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتظامی افسر کے ساتھ غیر مہذب برتاو کی مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے سے متعلق تحفظات وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار تک پہنچا دیے ہیں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران سخت گرمی اور کورونا کی وباء کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں، کسی بھی سرکاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔رفیق ملک نے کہا کہ پنجاب بھر میں انتظامی افسران دن رات عوام کی سہولت کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں جو قابل ستائش ہےجواد رفیق ملک نے کہا کہ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے، فیلڈ میں موجود تمام افسران کی انتھک محنت اور جرت کو سلام پیش کرتے ہیں ایک ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان اور سونیا صدف پھلوں کے ایک سٹال پر نظر آتی ہیں

جہاں فردوس عاشق اعوان مبینہ طور پر خراب پھلوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سے کہتی ہیں کہ افسرِ شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انھیں خراب پھلوں کے بارے میں کہتی ہیں کہ ’یہ گرمی سے (خراب) ہوگیا ہے‘ جس پر فردوس عاشق اعوان اُن سے کہتی ہیں کہ ’اسے فوراً تبدیل کروائیں، یہ آپ کی اور آپ کے سٹاف کی ڈیوٹی ہے۔‘وہ سونیا صدف سے غصے میں کہتی ہیں کہ ’تھرڈ کلاس فروٹ یہاں سے اٹھوائیں‘ اور جب سونیا صدف کہتی ہیں کہ وہ فردوس عاشق اعوان سے پہلے دو مرتبہ وزٹ کر چکی ہیں تو فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ’آپ تنخواہ اس چیز کی لیتی ہیں، میں تنخواہ اس چیز کی نہیں لیتی ہوں‘ جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہتی ہیں کہ ’میڈم آرام سے بھی تو بات کی جا سکتی ہے۔‘پھر ایک اور ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان اسسٹنٹ کمشنر کو بظاہر اُن سے پیچھے رہ جانے پر غصہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ کو ہم (کبھی) کہیں سے برآمد کرتے ہیں آپ وزٹ پر آئی ہوئی ہیں، جس پر سونیا صدف رش ہونے کا کہتی ہیں۔اس پر فردوس عاشق اعوان یکطرفہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر کو تلخ انداز میں ڈانٹتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘رش سب کے لیے ہے، آپ کوئی آسمان سے اتری ہوئی ہیں؟’فردوس عاشق اعوان کے چند مزید جملوں کے بعد سونیا صدف وہاں سے چلی جاتی ہیں اور فردوس عاشق اعوان اُن کے پیچھے اپنا غصہ جاری رکھتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘تم وی آئی پی ڈرائنگ روموں میں بیٹھو جا کر، یہ کون سا طریقہ ہے تمہارا۔’

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *