کل شام جہانگیر ترین اچانک کس سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین اور اسحاق خاں خاکوانی کل شام سینئر سیاست داں میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔پی ٹی آئی رہنما جانگیر ترین نے اس موقع پر میاں منظور وٹو سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا، مرحوم کے

ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ اور دعا کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔

Comments are closed.