کل کتنے افراد نے مرد سے عورت اور عورت سے مرد بننے کی اجازت دیے جانے کی درخواست دی ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ 28ہزار723افراد نے طبی بنیادوں پر اپنی جنس تبدیل کرنے کیلئے درخواست دی ہے، 16ہزار530افراد نے مرد سے عورت،12ہزار154خواتین نے مرد بننے، 9افراد نے مرد سے مخنث،21مخنث افراد نے مرد اور 9مخنث افرادنے عورت بننے کی درخواست کی،

اللہ کرے ایم ایل ون پر کام جلدی شروع ہوجائے،6ماہ مزید لگانے دیں پھر ریلوے کا منافع دیکھیں، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے لنک پر کام ہماری حکومت میں ہی شروع ہوجائے گا،کوچز کی کمی کی وجہ سے مسافرٹرینیں بحال نہیں کرپاررہے ہیں،کے سی آر پر عملی کام ایک سے دو ماہ میں شروع ہوجائے گا، مردان تک ٹریک ایک ماہ میں بحال کردیں گے،وفاقی دارلحکومت میں تھانوں میں کرایہ داروں کی تفصیل جمع نہ کرنے پر 27مقدمات درج کئے،پی ٹی وی 1ارب 30کروڑ روپے سالانہ منافع میں چلاگیا ہے۔بدھ کو ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر،اعظم سواتی، وزراء مملکت علی محمد خان،فرخ حبیب نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ وقفہ سوالات کے دوران فرح حبیب نے کہاکہ 2018میں پی ٹی وی 451ملین روپے سالانہ کے خسارے پر چل رہاتھااب ہمارے دور میں 1ارب 30کروڑ روپے منافع میں چلاگیا ہے۔2008سے 2018تک 2ہزار ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں ہمارے دور میں 61لوگ بھرتی کئے گئے ہیں پی ٹی وی کو ایچ ڈی کیا جعلی میڈیکل بلز کو ختم کیا۔ پی ٹی وی کے 34سو پنشنرز ہیں۔پی ٹی وی کی حالت ٹھیک ہونے کے ساتھ ادائیگیاں کررہے ہیں۔پنشن کی واجب ادا رقم 13ارب 82کاکروڑ 56لاکھ روپے ہے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ وزارت داخلہ کی سالانہ کارکردگی بک شائع نہیں ہوئی ہے۔ بہرمند تنگی نے سوال کیاکہ پشاور میں افغان شہری روزانہ مظاہرہ کرکے پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہیں افغانیوں سے نمٹنے کے لیے کیا کیا جارہاہے۔

Comments are closed.