کل کون اچانک نامور صحافی کے گھر پہنچ گیا ؟

اسلام آباد ( ویب ڈیسک)سابق وزرائے داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سینیٹر رحمٰن ملک سینئر اینکر سلیم صافی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے ۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ سینیٹر عرفان صدیقی ،

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن ، میجر ( ر) محمد عامر اور سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی بھی تعزیت کیلئے سلیم صافی کے گھر گئے اور ان کی والدہ مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ،ہفتے کو پیر نقیب الرحمٰن کی جانب سے درگاہ عید گاہ شریف میں سلیم صافی کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، ختم قرآن کے بعد پیر نقیب الرحمٰن نے دعا کرائی ، سلیم صافی اور ان کے بھائیوں نے شرکت کی ، علاوہ ازین بلوچستان سے سینیٹر عبدالقادر نے بھی سلیم صافی سے ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *