کل کیا واقعہ پیش آیا ؟

راولپنڈی(ویب ڈیسک) شوہر نے نئی نویلی کمسن دولہن کو غلط سلوک کے بعد نازیبا حال میں گھر سے نکال دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کےعلاقے ملک کالونی گرجا روڈ میں شوہر نے کم عمر نو بیاہتا کے ساتھ غلط سلوک کیا اور اسے نازیبا حالت میں ہی گھرسے نکال دیا۔

ہمسائیوں نے نوجوان لڑکی کو تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے دیئے۔تھانہ صدر بیرونی میں لڑکی کے والد یوسف خان نے رپورٹ درج کرائی کہ بیٹی کی شادی چالیس دن قبل اپنے بھانجے بادشاہ خان سے کرائی تھی تاہم شادی کے چند روز بعد سے ہی داماد نے غلط سلوک کرنا شروع کردیاتھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے 26 سالہ دلہے بادشاہ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.