کل گوجرانوالہ جلسے کے دوران ایک شخص یہ باتیں کیوں کرتا رہا ،

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کے لیے جہاں دور دور سے لوگ آئے ، وہیں گوجرانوالہ کے پہلوان بھی مریم نواز کے استقبال کے لیے جلسہ گاہ پہنچے تھے ۔پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں پہلوان بھی رنگ جمانے

پہنچے تھے ، مہنگائی سے پریشان باپ بیٹا پہلوان نے کہا کہ بادام پستے، گوشت سب مہنگا ہوگیا ہے،جان بنانے والی چیزیں تو کیا اب دال روٹی بھی کھانی مشکل ہو گئی ہے،ایک دور تھا جب پہلوانوں کی بہت عزت کی جاتی تھا اور غیر ملکی کھیلوں اور کشتیوں میں پاکستان کا ایک نام تھا مگر اب تو بس یہ ایک خواب نظر آتا ہے، جلسہ گاہ میں سج دھج کر پہنچنے والے پہلوان باپ بیٹا ارحم کہتے ہیں کہ مہنگائی نے پہلوانوں کو بھی شدید متاثر کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی دکھ ہے کہ حکومت اس کھیل کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتی ،غیر ملکی کھیلوں میں پہلوانی اور کشتیوں کے مقابلے میں پاکستان نے بڑا نام کمایا تھا مگر اب مہنگائی سے تنگ آئے لوگ بس اپنی روٹی ہی پوری کرتے ہیں جو اب مشکل ہو گیا ہے پم اسی لئے اس حکومت کے خلاف ہیں اور باہر نکلیں ہیں کہ شاید ہماری دادرسی کوئی سن لے،انہوں نے کہا کہ وہ اسی لیے جلسے میں شرکت کے لیے باہر نکلے ہیں۔پہلوانوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے گوجرانوالہ آنے کی انہیں بہت خوشی ہورہی ہے اور ان کے استقبال کے لیے ہم لوگ بہت پر جوش ہیں۔ ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ہی ایک جماعت ہے جو ملک کو مہنگائی سے پاک کرے گی،اور پماری فریاد بھی سنے گی ۔ہم بالاخصوص مریم نواز لا استقبال کرتے ہیں ہمیں یقین ہے یہی ہماری قائد بنیں گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *