کنٹونمنٹ الیکشن میں لاہور سے (ن) لیگ کی شاندار جیت ،

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دشمن نمبر ون ہونے کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ان کی پارٹی اچھا پرفارم کر رہی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سب سے بڑا ٹارگٹ اور دشمن نمبر ایک ہونے کے باوجود ناقابلِ یقین طور پر

مسلم لیگ ن کنٹونمنٹ بورڈ میں بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کارکردگی اس تحریک انصاف سے کہیں زیادہ اچھی ہے جس نے کبھی خود کی انتخابی صلاحیت کی بنا پر الیکشن نہیں لڑا بلکہ مانگی تانگی حمایت پر تکیہ کیا۔ مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے۔

Comments are closed.