کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن : تحریک انصاف لاہور سے کیوں ہاری ؟

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ن لیگ نے ایک مرتبہ پھر سے بھاری اکثریت کے ساتھ بازی جیت لی ہے ، پی ٹی آئی کی لاہور میں شکست کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والی شکست پر ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے جس میں سوال اٹھایا گیاہے کہ لاہور میں کتنا ترقیاتی کام کیا گیا ؟ رپورٹ میں شکست کی ایک وجہ لاہور کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ترجیح نہ دینا قرار دیا گیاہے ۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کی وجہ بنا جبکہ دیہی سطح پرپی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھی،شہری حلقوں میں چیلنجزکاسامنا۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کی قیادت کالاہورمیں جعلی ووٹوں کااصرار رہا ، پنجاب میں 25 فیصدجعلی ووٹ ہیں جوسابق دورحکومت میں بنے،الیکشن کمیشن کوجعلی ووٹوں کے حوالے سے خط بھی لکھ چکے ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی مجموعی 19 نشستوں میں سے 15 پر ن لیگ نے بازی ماری تاہم تحریک انصاف 3 سیٹوں پر کامیاب رہی اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام نو نشستیں اپنے نام کی۔لاہور کنٹونمنٹ بورڈ سے ن لیگ کے چھ امیدوار جیتے جبکہ تین سیٹیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتی اور ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *