کنگنا رناوت نے اپنے ہم وطنوں کو یہ طعنہ کیوں دیا ؟

ممبئی (ویب ڈیسک)کنگنا رناوت ویسےتو سرخیوں میں رہتی ہیں اور اس وقت وہ مشتعل ہوجاتی ہیں جب کوئی موجودہ حکومت پر سوال اٹھائے یا موجودہ حکومت کی شبیہ خراب کرنےکی کوشش کرے۔حال ہی میں ملک میں کوروناکیسز میں اضافے پر حکومت کی جانب سےکوئی ٹھوس قدم نہ اٹھائے جانے اور جان بحق ہونے والوں کی آخری رسومات

ادا کرنےمیں درپیش دشواریوں پر کئی بین الاقوامی معروف میڈیا ہاؤسزنے خبریں شائع کی ہیں اور حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں ۔اس پر بولی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت بھڑک گئی ہیں ۔کنگنا رناوت نےاپنی ایک ویڈیو شئیر کی ہے اور اس ویڈیو میں انہوں نے بین الاقوامی میڈیا اور بھارتی دانشوروں پر تنقید کی ہے۔اس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کورونا کے علاوہ ایسی بہت ساری چیزیں ہیں جو پریشان کرنے والی ہیں ، جنہیں میں آ پ کےساتھ ڈسکس کرنا چاہتی ہوں۔ کبھی آپ نے دیکھا ہےبھارت میں کوئی آفت آتی ہے، بحران آتا ہےتو بین الاقوامی سطح پر ایک مہم چلائی جاتی ہے اور سارےممالک ایک ساتھ ہو جاتے ہیں۔کنگنا یہیں نہیں رکیں بلکہ انہو ں نے مزید کہا کہ بھارت کو ایسےدکھایا جاتاہے کہ جیسےتم (ہندوستانی) لوگ تو ابھی بندر سے انسان بنےہو۔ چار گورے آ کر غلام نہیں بنائیں گے ، جب تک تمہیں نہیں بتائیں گے کہ کیاکرنا ہے، کیسےاٹھنا ہے، بیٹھنا ہے ،کھانا ہے۔ تم کو پتہ ہی نہیں ہے کہ جمہوریت کیاہے، تمہیں کسےسننا چاہئے، تم کوعقل ہی نہیں ہےتو ہم تم کو بتائیں گےکہ کیا کرنا ہے اور ان کا چینل بنتے ہیں ارونا دھتی جیسے دانشور ۔کنگنا نےٹائمزمیگزین میں شائع خبر کابھی ذکر کیا ۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو بہت برا کہا لیکن انہوں نےاس پر کچھ نہیں کہاکہ بھارت کو ان میڈیا ہاؤسز کےممالک سےبھارت کوکیسے رابطہ رکھنے چاہئے ۔بھارت کو کیا ان ممالک کےذریعہ دی جانےوالی امداد لینی چاہئے یا نہیں ۔ انہوں نےاس پر بھی کوئی روشنی نہیں ڈالی کہ وبا کےموجودہ حالات کےلئے کون ذمہ دار ہے ، کیا کسے سےسوال پوچھے جانے چاہئے یا نہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *