کنگنا رناوت کا مداحوں اور مخالفین کے نام اہم پیغام

ممبئی (ویب ڈیسک) متنازع بیان کی وجہ سے خبروں کی دُنیا میں سب سے آگے رہنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اس مرتبہ اپنے مداحوں کو اُنہیں اَن فالو اور بلاک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ فعال رہنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے پیغام میں کہا

کہ ’تمام مداح جو سارا دن میرے ٹوئٹس کی جانچ پڑتال کرتے رہتے ہیں اور یہ کہتے رہتے ہیں کہ میں خاموشی اختیار کرلوں تو میں یہاں اُن کو مشورہ دینا چاہوں گی۔‘کنگنا رناوت نے ٹوئٹر صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ خود خاموش ہوجائیں، مجھے بلاک کردیں یا پھر اَن فالو کردیں۔‘بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو یقین کریں کہ آپ پاگل ہیں۔‘اُن کا کہنا تھا کہ ’نفرت کرنے والوں کی طرح مجھ سے پیار نہ کریں۔‘یاد رہے کہ اس سے قبل کنگنا رناوت نے امریکی صدارت کے لیے منتخب ہونے والے جو بائیڈن کو معروف بالی ووڈ فلم ’گجنی‘ میں عامر خان کی جانب سے نبھائے گئے کردار سنجے سنگھانیہ قرار دیا تھا۔کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر منتخب نائب صدر کملا ہیرس کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گجنی بائیڈن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، جن کا ڈیٹا ہر 5 منٹ بعد کریش کرجاتا ہے، ان میں تمام دوائیاں شامل کرلی گئی ہیں، وہ ایک سال سے زیادہ نہیں رہیں گے، واضح طور پر کملا ہی نظام کو چلائیں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ جب ایک عورت ابھر کر سامنے آتی ہے تو وہ ہر عورت کے لیے راستہ بناتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *