کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہونے والوں کو عمران حکومت نے زبردست خوشخبری سنا دی، بڑا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکو مت نے ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے خصوصی پورٹل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ملازمتوں سے برطرف ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اوورسیز ایمپلائمنٹ تعاون کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت

ملازمتوں سے محروم ہو کر وطن واپس آنے والے دوبارہ روزگار کے اہل ہو سکیں گے۔اس سلسلے میں معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جن کی بیرون ملک نوکری ختم ہو چکی ہے وہ خود کو رجسٹر کریں، حکومتی کوشش سے دوبارہ باہر ملازمت کے اہل اور رجسٹریشن سے سرٹیفائڈ ٹریننگ حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانی حکومت کی طرف سے مالی مدد بھی حاصل کر سکیں گے۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک کام کرنے والے ہزاروں پاکستانی بیروزگار ہوکروطن واپس آچکے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.