کورونا وائرس سے جانوروں کی اموات

لاہور (ویب ڈیسک) چڑیا گھر میں سفید شیرنی کے دو بچوں کی موت کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سفید شیرنی کے بچوں کی آنتوں میں سوزش تھی۔ ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن سے بایاں پھیپھڑا سکڑ چکا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

دونوں سفید ٹائیگرز کے دائیں پھیپھڑے میں پانی بھر چکا تھا جبکہ ان کے دل میں ہیمبرج کے باعث خون کے دھبے پائے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیر کے بچوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ نے کہا ہے کہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے 6 ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *