کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا بچاؤکی ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت عذرا فضل پیچوہوب ناصر شاہ سعید غنی سمیت دیگر مختلف محکموں کے

سیکریٹریز نے شرکت کی۔کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی جولائی سے تنخواہیں روکنے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ باہر سے آنے والے 26 ہزار 812 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے،جن میں سے 55 کیسز مثبت آئے ہیں۔سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بتایا کہ 29 مئی کو 4 مسافروں میں انڈین ویرینٹ کی تشخیص ہوئی،چاروں مسافروں کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یکم جون کو 12 اعشاریہ 45 فیصد اور 2 جون کو کراچی میں 11 اعشاریہ 77 فیصد مثبت کیسز تھے۔ڈاکٹر کاظم جتوئی کاکہنا تھا کہ 27 مئی سے 2 جون تک کراچی شرقی میں 21 فیصد نئے کیسز اور 20 اموات ہوئیں، وسطی میں 12 فیصد کیسز آئے اور 15 اموات ہوئیں،جنوبی میں 9 فیصد ، غربی میں 8 فیصد کیسز آئے اور 7 اموات ہوئیں۔انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 30 دنوں میں سندھ میں 392 اموات ہوئی ہیں جن میں سے 238 مریض ویٹی لیٹرز پر تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *