کورونا پھر بے قابو ۔۔۔۔ کن کن ممالک میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا؟

پیرس (ویب ڈیسک) کورونا کے وارپھر شروع، یورپ ،اسرائیل سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈائون کا آغاز، دنیا میں کیسز3کروڑ ،بھارت میں 96ہزار نئے مریض، فرانس میں اموات میں اضافہ،عالمی ادارہ صحت کا کہناہےکہ گزشتہ ہفتے اموات50ہزار رہیں جو ناقابل قبول حد ہے۔تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے

خطرات بڑھنے لگے ہیں اور تیزی کیساتھ کیسز میں اضافے نے کئی ترقی یافتہ ممالک کے حکام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے، دنیا بھر میں اس وقت کورونا سے 9 لاکھ 46ہزار سے زائد مریض چل بسے ہیں جبکہ کیسز بھی 3 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کر گئے ،امریکا میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 97ہزار اموات سامنے آچکی ہیں۔گزشتہ ہفتے دنیا بھرمیں یومیہ 2 لاکھ 86 ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے،گزشتہ ہفتے یورپ میں کورونا کیسز میں 16 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ کیسز میں 3 گنااضافہ دیکھنے کو ملا۔مشرق وسطیٰ میں 13، امریکا کینیڈا میں 11 ایشیا میں 7، لاطینی امریکا میں 3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اموات بھارت میں ایک ہزار 160یومیہ ریکارڈ کی گئیں، صرف گزشتہ روز بھارت میں 96 ہزار نئے کیسز اور 1,174اموات دیکھنے میںآئی ہیں۔ اسرائیل نے بڑھتے کیسز کو کنٹرول کرنے کیلئے لاک ڈائون لگادیا ہے،اس لاک ڈائون کا نفاذ یہودیوں کے سال نو سے کچھ گھنٹے قبل ہی ہوا جس میں 3 ہفتے کی توسیع کی گئی ہے۔دوسری جانب فرانس میں بھی کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات میں اضافہ دیکھا گیاہے، گزشتہ ہفتے فرانس میں 129 مریض چل بسے تھے جب کہ رواں ہفتے 265 مریض دم توڑ گئے ہیں، فرانس اور برطانیہ مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں، میئر لندن صادق خان نے کہاہےکہ سال نو پر لندن میں آتش بازی نہیں ہوگی۔ برطانوی حکام نے خبردار کیاہےکہ ملک بھر میں پھر لاک ڈائون نافذ کیاجاسکتا ہے،اسپین بھی نئی پابندیوں کا اعلان کرنے والا ہے۔ امریکا اور کینیڈا نے سفری پابندیوں میں 21 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کورونا کے باعث گزشتہ ہفتے ہونیوالی 50 ہزار اموات کو ناقابل قبول حد قرار دیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر ہفتے کورونا سے 18 لاکھ افراد متاثر ہورہے ہیں جبکہ 40 سے 50 ہزار اموات دیکھی جارہی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.