کورونا کے حوالے سے تازہ ترین خبر : وائرس کے معمولی شکار افراد اچانک انتقال کرنے لگے ، وجہ کیا ہے ؟ جانیے

کراچی (ویب ڈیسک) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اب تک معمولی علامات کے ساتھ کورونا کے 182 مریض انتقال کر چکے ہیں ۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ویڈیو بیان میں کہا ہےکہ کورونا میں مبتلا دیگر بیماریوں کی علامات کے ساتھ اسپتالوں اور گھروں میں

ہونے والی اموات کے اعدادو شمار محکمہ صحت جمع کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں لوگوں سے رابطے میں رہتی ہیں، کورونا میں بد قسمتی سےلوگ اسپتال آنے سے گھبرارہے ہیں اور درست معلومات بھی فراہم نہیں کرتے۔ عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ گھروں میں جو اموات ہورہی ہیں ان میں زیادہ تر لوگ ہارٹ اٹیک اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک معمولی علامات کے ساتھ کورونا کے 182 مریض انتقال کر چکے ہیں لہٰذا کورونا کے مریض اپنی آکسیجن کو چیک کرتے رہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.