کورونا کے حوالے سے صورتحال خراب : سخت ترین لاک ڈاؤن نزدیک آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 933 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 107 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 463 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 47 ہزار 382، سندھ میں 46 ہزار 828، خیبر پختونخوا میں 15 ہزار 787، بلوچستان میں 7 ہزار 673، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 30، اسلام آباد میں 6 ہزار 699 جبکہ آزاد کشمیر میں 534 کیسز رپورٹ ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ واضح نظر آرہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا پڑے گا ۔ دیر سے مزید نقصان ہو گا

Sharing is caring!

Comments are closed.