کون سا ملک رکاوٹ ڈال رہا ہے ؟

کابل (ویب ڈیسک)افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ تالبان کی حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ جہاں چین، روس، پاکستان اور دیگر کئی ہمسایہ

ممالک تالبان کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہاں ایران نے اس کارروائی کو روکنے کے لیے ایک کانفرنس منعقد کی۔ حکمت یار نے وضاحت کی کہ افغان چاہتے ہیں کہ ان کے تمام پڑوسی افغانستان کے حوالے سے مثبت اور تعمیری پالیسی اپنائیں۔ افغان تمام پڑوسیوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ان کے ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کریں اور لڑائی جاری رکھنے کے لیے تعاون اور سرمایہ کاری بند کریں۔

Comments are closed.