کوورنا سے بڑا جانی نقصان

لاہور (ویب ڈیسک) 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ سندھ کورونا سے اموات میں دوسرے نمبر پر رہا۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں

تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 260 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 531 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 816 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 909 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 65 لاکھ 23 ہزار 842 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 39 ہزار 177 فعال مریضوں میں سے 2 ہزار 840 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں سے 2 ہزار 357 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے انتقال کرنےوالے 63 میں سے 56 مریض اسپتالوں میں داخل تھے، جن میں سے 38 وینٹی لیٹرز پر تھے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے لیے دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 316 زیرِ استعمال ہیں جن میں سے ملتان میں دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 57 فیصد، لاہور میں 34 فیصد، اسلام آباد میں 42 فیصد، جبکہ پشاور میں 26 فیصد زیرِ استعمال ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *