کپتان نے جو کہا کردکھایا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر قرضے کی واپس ادائیگی رواں ہفتے کرےگا چین سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا انتظام،دو میں سے ایک ارب ڈالر جنوری میں سعودی عرب کو واپس کئے جائینگے۔ دوارب ڈالر کے قرضے میں سے ایک ارب ڈالر جنوری میں ادا کیے جائیں گے ،

چین سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا انتظام کر لیا گیاہے، معاہدے کے تحت سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی دسمبر میں کرنا تھی جبکہ ایک ارب ڈالر جنوری میں ادائیگی کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق چین پاکستان کو کرنسی سویپ معاہدے کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر دے گا۔ سعودی عرب نے ادائیگیوں کے توازن کےلیے پاکستان کو تین ارب ڈٓالرقرضہ فراہم کیا تھا جس میں سے معاہدے کے تحت ایک ارب ڈالر کی ادائیگی پہلے ہی کی جاچکی ہے ۔ ترجمان وزارت خزانہ نے رابطہ کرنے پر اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم انہوں نے بتایا کہ باہمی معاہدوں کی تفصیل شیئر نہیں کرسکتے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.