کپتان کے سب سے قریبی ساتھی نے تہلکہ خیز خبر دے دی

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرسکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسی بھی مرحلے اور وقت پر اپنے عہدے کی مدت میں کمی سے نہیں ہچکچائیں گے اور جب وہ بہتر سمجھیں گے وہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعظم کے حوالے سے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہ اسمبلیاں تحلیل کرسکتے ہیں ، وہ جب چاہیں ایسا کسی بھی وقت کرسکتے ہیں اور ایسا وہ اپنی مدت مکمل ہونے سے 6ماہ، ایک سال یا دوسال قبل بھی کرسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ انہیں عمران خان کے بارے میں کوئی شک شبہ نہیں ہے، وہ اگلے چھ ماہ، ایک سال یا دو سال میں کبھی بھی اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔ عمران خان حکومت میں صرف طاقت کے حصول کیلئے نہیں آئے ، اگر انہیں اپنے منشور پر عملدرآمد کا فری ہینڈ نہیں دیا گیا تو وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *