کپتان کے قریبی ساتھی نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لیاری سے شکست دینے والے رکن قومی اسمبلی شکور شاد پی ٹی آئی سے ناراض ہوگئے۔انہوں نے وزیرا عظم عمرا ن خان سے بڑا مطا لبہ کر دیاکہ مجھے سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملا تو پا رٹی چھو ڑ دوں گا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شکور شاد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےلئے میری خدمات کا صلہ نہیں مل سکا ،پارٹی کا رکنوں کو چھو ڑ کر وڈیروں اور منظور نظرشخصیا ت کو نوا زا جا رہا ہے۔ فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیا تو میں پارٹی چھوڑ دونگااور سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوا ر کو ووٹ بھی نہیں دو ں گا۔

Comments are closed.