کچھ عرصہ قبل پاکستان چھوڑ کر بھارت جانیوالے پاکستانی ہندو خاندان کس وجہ سے واپس آگئے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) مودی حکومت کے دلفریب جھانسے میں آکر بھارت ہجرت کرنے والا ایک ہندو خاندان واپس پاکستان آگیا ۔14 افراد پر مشتمل ہند و خاندان بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا جہاں سے انہیں سندھ میں ان کے آبائی علاقے گھوٹکی روانہ کردیا گیا۔خاندان کا کہنا ہےکہ بھارت میں

انہیں جھونپڑیوں میں رہنا پڑا، کسمپرسی کی زندگی چھوڑ کر واپس اپنے وطن آ گئےہیں ۔خاندان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے انہیں سبز باغ دکھائے ، خوشحال زندگی کی خواہش پر انہوں نے بھارت ہجرت کی لیکن وہاں پہنچے تو بھارتی حکومت کے تمام وعدے جھوٹے نکلے۔اس خاندان کا کہنا ہے کہ وہ بھارت ،میں جھونپڑیوں میں رہ رہے تھے اور ان کے حالات بہتر نہیں تھے۔ہندو خاندان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں انکی زندگی کہیں بہتر تھی، وہ واپس آکر خوش ہیں ۔اس خاندان کا کہنا ہے کہ بھارت جانے والے کئی اورخاندان بھی پاکستان واپس آرہےہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.