کچھ نام آپ کو حیران کر ڈالیں گے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں ان 6 افراد کے ناموں کا انکشاف کیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےانتخاب میں پی ڈی ایم کے امیدواروں یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری

کو ووٹ نہیں دیئے تھے۔ٹویٹ کے مطابق ان ناموں میں مشاہد حسین، مصدق ملک، افنان ﷲ، آصف کرمانی، پلوشہ خان اور روبینہ خالد شامل ہیں، جن کے بارے میں یہ بھی تحریر کیا ہے کہ یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے جمہوریت کا حسین چہرہ مسخ کیا ہے، تاہم اکرام درانی نے اس ٹویٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فیک اکاؤنٹ قرار دیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ٹویٹر پر میرے نام سے یہ فیک اکاؤنٹ کافی عرصے سے چل رہا ہے اور اس بارے میں میں نے ایف آئی اے کو بھی درخواست دی ہوئی ہے جبکہ سوشل میڈیا سے متعلق دیگر اداروں کو بھی اس فیک اکاؤنٹ سے آگا ہ کیا ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم فضل الرحمٰن کی قیاد ت میں متحد ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.