کچھ ہفتے قبل بری ہونیوالی غیر ملکی ماڈل ٹریسا نے عدالت سے حیران کن اپیل کر ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک)سیشن عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی جانب سے پاسپورٹ سمیت دیگر سامان کی سپرد داری کے لئے دائر درخواست پرفریقین کے وکلاء کو3 جنوری کو دلائل کیلئے طلب کرلیا عدالت کے روبرودرخواست گزار کے وکیل سیف الملوک ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ غیر ملکی ماڈل سنگین مقدمہ میں لاہورہائیکورٹ سے بری ہوچکی ہے،

اس اس کے پاسپورٹ اورنقدی سمیت دیگر اشیاء کسٹم حکام کے قبضے میں ہیں عدالت سے استدعاہے کہ ماڈل ٹریزا کا سامان واپس کرنے کا حکم دیاجائے۔