کھوکھر برادران کے کرتوت منظر عام پر

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ انسداد بدعنوانی نے ایل ڈی اے اور پولیس کے ہمراہ سمسانی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما افضل کھوکھر،سیف الملوک کھوکھر اور انکے رشتہ داروں کی 300سے زائد دکانیں سر بمہر کر دیں۔رہائشی علاقوں کو غیر قانونی طور پر کمرشل علاقوں میں بدلا گیا تھا،

ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد بدعنوانی کاشف جلیل کی نگرانی میں مشترکہ مشن مکمل کیا گیا۔ایل ڈی اے کے مطابق رہائشی علاقے میں زیر تعمیر کمرشل بلڈنگز کو بھی گرایا جا رہا ہے۔ رہائشی علاقے پر کمرشل دوکانیں بنائی گئی ہیں، ایل ڈی اے سے بغیر منظوری اور کنورژن فیس کے بغیر کمرشل مارکیٹ قائم تھی جس سے سرکاری خزانے کو کنورژن و کمرشل فیس کی مد میں کروڑں کا نقصان ہو رہا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *