کیا آپ میرے بابا کو واپس لا سکتے ہیں ؟اگر نہیں تو پھر ۔۔۔۔۔!!!

پتوکی (ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر مواصلات پنجاب سردار محمد آصف نکئی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور ،ڈی سی قصور کی چونیاں میں جان بحق اے ایس آئی اکبر علی کے گھر آمد اور انہوں نے جان قربان کرنے والے اے ایس آئی کی فیملی سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر اکبر علی کی 7 سالہ بیٹی نے صوبائی وزیر اور دیگر افسران سےمعصومانہ سوالات کرتے ہوئے کہاکہ آپ میرے بابا کو لا سکتے ہیں ؟جس پر ڈی پی او قصور نےکہاکہ آپ کے بابا زندہ ہیں، کیونکہ ملک پر قربان ہونے والے زندہ ہوتے ہیں جس پر بچی نے معصومانہ سوال کرتے ہوئے کہاکہ بابا زندہ ہیں تو نظر کیوں نہیں آتے جس پر اہل خانہ آبدیدہ ہوگئے۔واضح رہے کہ چونیاں سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی اکبر علی گزشتہ روز گجرانوالہ کے قریب کالعدم تحریک لبیک سے جھڑپ میں جان بحق ہوگئے تھے۔ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اکبر علی کے چھوٹے بھائی عمران کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی۔