کیا حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار مجیب الرحمان شامی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔اپوزیشن کی طرح تحریک انصاف بھی اپنے آپ میں اُلجھ چکی ہے۔مخالفین کو نشانہ بناتے بناتے اب اُس کے اپنے اس کی زد میں ہیں۔جہانگیر ترین کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیوں کے نتیجے میں قومی اور پنجاب اسمبلی

کے متعدد ارکان آواز اٹھا رہے ہیں۔اپنا احتجاج لے کر وزیراعظم سے بھی مل چکے ہیں،اور وہ معاملے کا جائزہ لینے کے لیے سینیٹر سید علی ظفر کی ایک رکنی کمیٹی بھی بنا چکے ہیں۔ تحریک انصاف کی صفوں میں بے چینی قابو میں نہیں آ رہی۔اسد عمر کو یہ وارننگ بھی دینا پڑ گئی ہے کہ عمران خان پریشرائز نہیں ہوں گے۔(مشکل بڑھ گئی تو) وہ اسمبلیاں تحلیل بھی کر سکتے ہیں،گویا نئے انتخابات وقتِ مقررہ سے پہلے بھی ہو سکتے ہیں۔اپوزیشن اسد عمر کے منہ میں گھی شکر کہہ کر شادیانے بجا رہی ہے۔ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ ہیں۔ تمام تر زور لگانے کے باوجود چینی کی قیمتوں کو قابو نہیں کیا جا سکا، حکومت نے اپنے آپ کو ایک ایسے جال میں پھنسا دیا ہے،جس سے نکلنا اس کے لیے ممکن نہیں،چینی کی قیمت کو کم کرتے کرتے وہ ہلکان ہے،اور تماشہ بن کر رہ گئی ہے۔ معیشت کی بحالی کے سارے دعوے ایوانوں میں کانوں کو بھلے لگتے ہیں، لیکن میدانوں میں کھڑے نہیں ہو پاتے۔بجلی اور گیس ہو یا روزمرہ کی اشیا، عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔خان صاحب نے اسمبلیاں تحلیل کر ڈالیں، تو گویا مسلم لیگ(ن)اور اس کے ہم نواؤں کی دُعائیں قبول ہو گئیں کہ…… ان کے بقول ووٹر اسی دن کا انتظار کر رہا ہے:دِن گنے جاتے ہیں اس دن کے لیے

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *