کیا عمران خان ملک کے فوجی اڈے امریکہ کے حوالے کردے گا ؟ صف اول کے تجزیہ کاروں کی رائے

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوا ل ڈہرکی ریل حادثہ، ایسے واقعات پر سیاستدانوں کی بے حسی کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کوئی وزیر یا عہدیدار کسی حادثے کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا،

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کی پوزیشن دیکھتے ہوئے نہیں لگتا کہ وہ کسی صورت پاکستان میں امریکا کو فوجی اڈےدیں گے۔حسن نثار نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ سیاست میں بے حس لوگ آتے ہیں یا سیاست میں آنے کے بعد بے حس ہوجاتے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے جو کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے یہ اس سال کا پہلا ٹرین حادثہ ہے تو گفتگو میں الحمداللہ جیسے الفاظ استعمال کرنا ہماری عادت ہے، البتہ اعظم سواتی کی بات انتہائی شرمناک ہے کہ میرے استعفیٰ دینے سے جان بحق ہونے والے اٹھ جائیں تو استعفیٰ دیدیتا ہوں۔بینظیر شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کوئی وزیر یا عہدیدار کسی حادثے کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا، پی آئی اے طیارہ حادثہ میں پائلٹ کی غلطی تھی تو ٹرین حادثوں میں ڈرائیورز اور پچھلی حکومتوں کی غلطی قرار دیدی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *