کیا فائدہ ان پروازوں کا ۔۔۔۔؟؟؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ کے لیے پاک فضائیہ کی تیاریوں پر تنقید کردی ۔ ٹوئٹر پر ایمان زینب نے کہا کہ 23 مارچ کی تیاری کے لیے اسلام آباد میں مسلسل اڑنے والے جیٹ طیارے

نہ صرف پیسوں کا بہت بڑا ضیاع ہیں بلکہ صوتی آلودگی اور اضطراب کی ایک مسلسل وجہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں اور اس غریب قوم کے ٹیکس کا پیسہ ان غیر ضروری چیزوں پر خرچ ہورہا ہے۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور اسلام آباد کی فضاﺅں پر طیارے اڑان بھر تے نظر آتے ہیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *