کیا واضح مطالبہ کر دیا ؟

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقہ مچھ میں کان کنوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے خلاف ہزارہ برادری کا میتوں کے ہمراہ مغربی بائی پاس پردھرنا شدید سردی کے باوجود چوتھےروز بھی جاری رہا۔وزیر اعلیٰ اوروفاقی و صوبائی وزرا کے بھی مذاکرات ناکام ہوگئے ،شرکا نے وزیراعظم عمران خان کےکوئٹہ

آنے تک میتوں کی تدفین سے انکار کر دیا ، ہزارہ برادری نے علمدار روڈ پر بھی دھرنا دیدیا،سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیا ۔ مچھ واقعہ کے خلاف حیدرآباد ‘بدین ‘سکھر‘اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے دیئے گئے ‘کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا۔شیعہ علماء کونسل نےجمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ 

Comments are closed.