کیا کرینہ کپور کی سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ سے کبھی ملاقات ہوئی ہے ؟

ممبئی(ویب ڈیسک) جیسا کہ آپ جانتے ہیں سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی جوڑی بولی وڈ کی بہترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے ۔ اداکارہ کرینہ کپور نے 2012 میں سیف علی خان کے ساتھ شادی کی تھی ، جس سے ان کے دو بیٹے بھی ہیں ۔ کرینہ اور سیف علی خان کی

پہلی بیوی کے بچوں سارا علی خان اور ابراہیم علی خان کے درمیان کافی اچھا رشتہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔کئی مرتبہ انہیں ساتھ میں تفریح کرتے بھی دیکھا گیا ہے ، لیکن کبھی بھی کرینہ کپور کو سیف علی خان کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کے ساتھ نہیں دیکھا گیا ۔ ایک مرتبہ خود کرینہ کپور نے اس بات کا انکشاف کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ آج تک سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ سے نہیں ملی ہیں ۔ایسا لگتا ہے کہ جیسے دونوں ہی آپس میں ایک محدود فاصلہ رکھنا چاہتی ہیں ۔ تبھی تو دونوں آج تک ایک دوسرے سے بالمشافہ نہیں ملی ہیں ۔کرینہ کپور خان نے کرن جوہر کے مشہور ٹاک شو کافی ود کرن کے سیزن چھ میں یہ انکشاف کیا تھا ۔کرینہ نے اس دوران پریانکا چوپڑا کے ساتھ شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی ، جہاں کرن جوہر نے دونوں سے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میںبھی کئی سوالات کئے تھے ۔دونوں اداکاراؤں نے بھی کرن کے سبھی سوالات کے کھل کر جواب دئے ۔ اسی شو میں کرن نے کرینہ کپور سے امرتا سنگھ کے بارے میں ایک بات شیئر کرنے کیلئے کہی تھی ۔لیکن کرن جوہر کی اس بات کو سن کر اداکارہ نے جو جواب دیا ، اس سے وہ ہی نہیں بلکہ ناظرین بھی حیران ہوگئے ۔کرینہ نے کہا کہ میں ان کی کافی عزت کرتی ہوں ، لیکن میں آج تک ان سے نہیں ملی ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں امرتا اور سیف کے طلاق کے کئی سال بعد سیف کو ملی ، تب وہ یقینی طور پر سنگل تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *