کیس تقریباً حل

لاہور (ویب ڈیسک) مائرہ ذوالفقار کے کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جدون نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم نے اعتراف کیا کہ مائرہ کے فلیٹ پر اسکے ساتھ 3 مئی کی صبح اس نے خود واردات ڈالی ، یہ کام اسی نے کیا ہے پولیس کے مطابق ملزم ظاہرجدون مائرہ کا دوست تھا اور وہ واردات کے بعد اسلام آباد فرار ہوگیا تھا۔لاہور پولیس کا

کہنا ہے کہ ظاہر جدون پہلے بھی 302 کے ایک مقدمے میں ملوث رہ چکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کے کیس کی تفتیش آج ایک بار پھر تبدیل کی گئی تھی جس کے بعد کیس تفتیش سی آئی اے کینٹ سے ماڈل ٹاؤن کو دے دی گئی اور تمام ریکارڈ اور زیر حراست ملزمان کو بھی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *