کے پی کے میں جےیو آئی (ف) کی شاندار فتح : نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو کیسے مبارکباد دی اور مولانا نے واپسی کیا جواب دیا ؟ جانیے

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دی تو جے یو آئی ایف کے سربراہ نے جواب میں ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ

‘‘خیبر پختونخواہ میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں JUI- F کی شاندار کامیابی پر میں مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔’’نوازشریف کے پیغام کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘بہت شکریہ میاں نواز شریف صاحب۔جمہوریت کی مکمل بحالی، عوام کے ووٹ کے حق کےحصول،اس سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور پاکستان کو دوبارہ ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے تک ہماری مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔’’

Comments are closed.