کے پی کے والو: ایک موقع ہمیں بھی دو ۔۔۔۔۔

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو بھی ایک موقع دینے کی درخواست کر دی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 11 سال سے عذاب مسلط ہے ،

ان کا بھی حق ہے کہ وہاں نئی سڑکیں بنیں ، سہولیات آئیں ، ہماری جماعت کو بھی خیبرپختونخوا پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن میں بہت اہم کام کیا ہے ، مجھے لگا کہ یہ ہماری فتح ہے ، ہماری جماعت نے ہزارہ میں بہت اچھا کام کیا ، مسلم لیگ ن کا خیبرپختونخوا میں بڑا ووٹ بینک موجود ہے ، وہاں کے عوام کو بھی کہنا چاہوں گی کہ مسلم لیگ ن کو بھی ایک موقع دیں ۔