گجرات سے افسوسناک خبر :

گجرات (ویب ڈیسک) گجرات کے علاقے غازی چک میں غلط کاری اور لڑکی کے انتقال کے واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات میں لڑکی سے ایک سے زائد مردوں کی غلط کاری کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 افراد نے تین ستمبر کی رات

غازی چک میں لڑکی کواٹھا لے جانے اور اجتماعی غلط کاری کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو پھینک کر فرار ہوگئے، بعد میں لڑکی دم توڑ گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات میں غلط کاری کا نشانہ بننے والے لڑکی کی موت کچھ کھانے سے ہوئی ہے ۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ سلیمان اور اس کے ساتھیوں نے ظلم کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ماں کی درخواست پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا، لڑکی کی رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لڑکی کے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

Comments are closed.