گرفتار آریان نے دولتمند طبقے کا پول کھول کر رکھ دیا

ممبئی(ویب ڈیسک )2 روز قبل بھارتی پولیس کے ہاتھوں گرفتار بالی وڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے والد سے متعلق تفتیش میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ والد سے ملاقات کے لیے سیکرٹری سے وقت لینا

پڑتا تھا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آریان نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ والد اس وقت کئی فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور ان کی مصروفیات کے باعث منیجر پوجا سے وقت لے کر ہی والد سے ملاقات کرسکتا تھا۔رپورٹس کے مطابق آریان نے تفتیش میں والد کی فلموں سے متعلق بھی بیان دیا ہے۔گزشتہ دو روز سے آریان خان گرفتار ہیں اور ان دنوں (این سی بی) کی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments are closed.