گرفتار ملازم کا بیان سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے بیٹوں کو کھانے میں ملا کر کچھ دینے کے مقدمہ میں ایک ملزم نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر میں ایک ہی کھانا بنتا تھا جو کہ سب کو دیا جا تا تھا

،ہم نے کھانے میں کوئی چیز مکس نہیں کی۔جمشید چیمہ کے دو بیٹوں آحل اور آرش کو کھانے میں ملا کر کوئی غلط چیز دینے کا مقدمہ تھانہ مصطفی ٹاؤن میں گھریلو ملازمین کے خلاف درج کیا گیا تھا،مقدمہ بچوں کی والدہ وزیراعلی پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کے بیان پر درج کیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کو سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کو بچوں کی فرانزک رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔پولیس نے بچوں کے بلڈ اور معدے کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوائے تھے۔

Comments are closed.