گرمی سے تنگ آکر مسافر طیارے میں سوار ایک خاتون نے کیا کر ڈالا

لندن (ویب ڈیسک) یوکرائن میں ایک خاتون نے طیارے میں موجود مسافروں سمیت عملے کو اس وقت حیران کردیا جب وہ گرمی لگنے کے باعث طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر پروں پر ٹہلنےلگیں۔ یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائن کا کہنا ہے کہ خاتون یوکرین کے شہر کیو میں لینڈنگ کے بعد ہنگامی راستہ کھول دیا

اور اپنے طیارے کے پروں پر چلنے لگیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر دو بہنوں نے ترکی سے شہر پہنچنے کے بعد طیارے کے پروں کے پاس سے گرمی محسوس کرنے کی شکایت کی تھی۔خاتون نے طیارے بوئنگ 737۔ 86 این گرمی دور بھگانے کے لیے ایمرجنسی گیٹ کھولا اور کچھ ہوا کھانے کے لیے پروں پر چڑھ گئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ہوائی جہاز کے بازو پر چل رہی ہیں۔یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائن نے بتایا ہے کہ اس خاتون کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.