گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین کے لیے بری خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مصدقہ ذرائع کی جانب سے آنے والی ایک خبر کے مطابق حکومت سرکاری ملازمین کے لیے ایک نئی پالیسی پر غور کر رہی ہے جسکے تحت گریڈ4تک کے ملازمین کی پوسٹ ختم ہونے کاامکان ہے جبکہ مستقبل میں مستقل پوسٹوں کے بجائے بغیر پینشن کے ان آسامیوں پر

کنٹریکٹ ملازمین رکھے جائیں گے،ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی قرضوں کے اجراء اور وصول سے متعلق جو شراائط رکھی گئیں ان میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ سرکاری اخراجات کو کم سے کم کیا جائے اس مد میں پنشن، سرکاری ملازمین کی تعداد کم کرنے ، کنٹریکٹ پر سرکاری ملازم رکھنے اغیر ضروری سٹاف کو ختم کرکے بچت کرنے کی نئی پالیسی دی گئی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ اب 2021کی نئی آئی ایم ایف پالیسی میں قرضوں کے شیڈول کے ساتھ مندرجہ بالا شرائط رکھی گئیں ہیں ، حکومت اس حوالے سے جائزہ لینے کے بعد باقاعدہ عملی اقدمات اٹھائے گی ۔امکان ہے کہ اس اقدام سے پاکستان میں بیروز گاری میں مزید اضافہ ہوگا اور خط غربت کی لیکر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔

Comments are closed.